BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
لائیو, جمعہ کو جنیوا میں معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب کی میزبانی پاکستان کرے گا: شہباز شریف
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 19 جون کو جنیوا میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب کی میزبانی پاکستان کرے گا۔ دوسری جانب امریکہ، ایران معاہدے کے اعلان کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ہے اور کاروبار کے آغاز میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 2800 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے۔
شہرت کے لیے خطرناک کرتب مگر المناک انجام: ’یمن کے سپائیڈر مین‘ آتش فشاں میں گر کر ہلاک
وہ خطرناک چٹانوں، بلند پہاڑی ڈھلوانوں اور جان لیوا مقامات پر بغیر حفاظتی سامان کے چڑھنے کے لیے مشہور تھے، اسی لیے مداح انھیں ’یمن کا سپائیڈر مین‘ کہتے تھے۔ مگر سوشل میڈیا پر شہرت پانے والے 30 سالہ القعقاع بن عنتر کی زندگی کا اختتام بھی ایک ایسے ہی خطرناک کرتب کے دوران ہوا جب وہ ایک آتش فشاں کے دہانے میں گر کر ہلاک ہو گئے۔
آسٹریلوی وزیرِاعظم کا پاکستان سے نو سالہ ہانیہ کی ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ: چکوال میں پاکستانی نژاد آسٹریلوی لڑکی کی ہلاکت کن حالات میں ہوئی؟
آسٹریلیا کے وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے پاکستان میں حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک آسٹریلوی لڑکی کی ہلاکت کی تحقیقات کریں، جو اپنے خاندان کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کے دوران فائرنگ کا نشانہ بنی۔
عالمی رہنماؤں کی جانب سے پاکستان کا شکریہ: ’نقوی صاحب، کچھ کریڈٹ وزیراعظم شہباز شریف کو بھی دے دیں پلیز‘
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کے کردار کا تذکرہ کیا جا رہا ہے۔ مختلف عالمی رہنما اور مبصرین اس معاہدے تک پہنچنے میں پاکستان کی سفارتی کوششوں اور ثالثی کے کردار کو سراہ رہے ہیں۔
’سٹاک مارکیٹ میں نقصان‘ سے دلبرداشتہ سکول پرنسپل نے بیوی بچوں کو قتل کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا
انڈیا میں ایک سکول پرنسپل نے بیوی اور دو بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی ہے۔ پولیس کے مطابق انھوں نے یہ قدم سٹاک مارکیٹ میں بھاری نقصان کے بعد اٹھایا۔
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو انڈیا سے شکست: ’18814 شائقین گراؤنڈ میں میچ دیکھنے آئے جو ریکارڈ ہے‘
اتوار کو برمنگھم میں کھیلے جانے والے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں انڈیا کے ہاتھوں شکست کو پاکستان کرکٹ کے لیے ایک اور ’تکلیف دہ‘ دن قرار دیا جا رہا ہے۔ انڈین ٹیم نے یہ میچ 64 رنز کے بڑے مارجن سے جیتا۔
’یوٹیوب سے پہلی بار 100 ڈالر آئے، اب اس پر بھی ٹیکس لگے گا‘: حکومت ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے ہونے والی آمدن پر ٹیکس کیسے اکٹھا کرے گی؟
حکومت کا کہنا ہے کہ بینک یا دیگر مالیاتی ادارے جن کے ذریعے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے کمائی گئی آمدن منتقل ہوتی ہے وہ ٹیکس کاٹ کر بقیہ رقم صارف کو ادا کریں گے۔ یہ بالکل اُسی طرح ہے جیسے کسی تنخوادار شخص کو ماہانہ تنخواہ ٹیکس کاٹنے کے بعد ہی ادا کی جاتی ہے۔
امریکہ، ایران امن معاہدہ: غیریقینی میں لپٹا ٹرمپ کی سالگرہ کا بہترین تحفہ
سرکاری دستخط سے پہلے کئی دن باقی ہیں، اس دوران ایران اور امریکہ کے پاس اہم تفصیلات طے کرنے کا وقت ہے تاکہ معاہدے کی کامیابی یقینی بنائی جا سکے لیکن اس کے ٹوٹنے کا امکان بھی موجود ہے۔
راولاکوٹ میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے خلاف کریک ڈاؤن: حکام کی دو ہلاکتوں کی تصدیق، مظاہرین کے فائرنگ اور شیلنگ کے الزامات
کمشنر پونچھ کہتے ہیں کہ مظاہرین پر واضح کرُدیا گیا ہے کہ حکومت کالعدم تنظیم کے چار اراکین، جن کی گرفتاری کے حوالے سے انعامی رقم بھی رکھی گئی ہے، کو چھوڑ کر دیگر افراد کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































