BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
لائیو, ٹرمپ کا بورڈ آف پیس منصوبے کا اعلان، حماس غیر مسلح ہونے پر راضی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بورڈ آف پیس غزہ میں حماس اور دیگر مسلح گروہوں کے ’مکمل طور پر غیر مسلح‘ کے حوالے سے ایک معاہدے پر پہنچ گیا ہے۔ دوسری جانب حماس کے ایک سینیئر عہدیدار نے بی بی سی کو تصدیق کی ہے کہ ان کا گروہ غیر مسلح ہونے پر راضی ہے۔
’جیسے ہی ہم جنگل کے درمیان پہنچے ہر طرف سے فائرنگ ہونے لگی‘: ہنگو میں گھات لگا کر کیا گیا حملہ جس میں ڈی ایس پی سمیت دس پولیس اہلکار مارے گئے
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں پولیس پر گھات لگا کر کیے گئے حملے کے نتیجے میں ایک ڈی ایس پی سمیت دس اہلکار ہلاک جبکہ اٹھائیس زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پہلے خزینہ بانڈہ پولیس پوسٹ پر کواڈ کاپٹر سے حملہ کیا گیا جس کے بعد ہنگو سے مزید نفری روانہ ہوئی جن پر گھات لگائے شدت پسندوں نے حملہ کیا۔
اداکار محمد احمد کا شکوہ، فہد شیخ کی وضاحت اور پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں نوجوان اداکاروں کے رویّے پر بحث
اگرچہ اداکار محمد احمد نے نوجوان اداکار کا نام ظاہر نہیں کیا تھا جس نے ان سے مبینہ بدسلوکی کی تاہم بعد میں اس واقعے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ لیکن فہد شیخ کی شناخت سامنے آنے سے پہلے سوشل میڈیا صارفین نے کئی نوجوان اداکاروں کے نام لے ڈالے جو ان کے خیال میں ایسا کر سکتے تھے۔ یہ معاملہ ہے کیا اور احمد علی کا شکوہ کیا تھا جس پر نوجوان اداکار فہد شیخ نے وضاحت بھی جاری کی ہے؟
دولتِ مشترکہ کھیل 2026: ارشد ندیم کی کوالیفائنگ راؤنڈ میں ساتویں پوزیشن، جیولن تھرو کے فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
پاکستان کے ارشد ندیم سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں جاری دولتِ مشترکہ کھیلوں میں جیولن تھرو کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ساتویں پوزیشن حاصل کرنے کے بعد اب اپنے اعزاز کے دفاع کے لیے جمعے کو میدان میں اتریں گے جہاں ان کے روایتی حریف نیرج چوپڑا بھی موجود ہوں گے۔
کراچی کے نوجوان تاجر میر علی رضا کے اغوا اور پرتشدد قتل کا معمہ: ’والدہ کو کہہ کر گیا تھا دس منٹ میں آ رہا ہوں‘
کراچی میں ایک 25 سالہ نوجوان تاجر میر علی رضا کے اغوا اور قتل کا معمہ اب تک حل نہیں ہو پایا ہے۔
41 سال قبل بچھڑ جانے والے بہن بھائی کی ملاقات: ’مجھے معلوم ہوا میری بہترین دوست دراصل میری بہن ہے‘
ان کی دوستی وقت کے ساتھ گہری ہوتی چلی گئی لیکن وہ اس حقیقت سے بے خبر تھے کہ وہ دراصل برسوں سے بچھڑے ہوئے بہن بھائی ہیں۔
میرپور کشیدگی پر انتظامیہ اور پولیس کی مشترکہ پریس کانفرنس، تین ہلاکتوں اور 10 گرفتاریوں کی تصدیق
میرپور میں 28 جولائی کو پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تفصیلات جاری کی ہیں۔ حکام کے مطابق واقعے کے سلسلے میں اب تک 10 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ تین افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
شوہروں کو ’حقِ دفاع‘ میں قتل کرنے والی بیویوں کی کہانی: ’اگر مجھے گولی چلانی نہ آتی تو آج میں زندہ نہ ہوتی‘
قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ’جائز حقِ دفاع تسلیم کیے جانے کا انحصار کئی عوامل پر ہوتا ہے، جن میں وکلا کی صلاحیت، پولیس تحقیقات کا معیار اور عدالتی کارروائی کے دوران معاشرتی رویوں، خصوصاً مردانہ بالادستی کا اثر شامل ہے۔
’محمد بن سلمان کے وژن 2030 میں اس کا تصور بھی نہیں تھا‘: ایران کے خلاف جنگ سے سعودی عرب کا دور رہنا کیوں مشکل ہوا؟
ریاض کے لیے زیادہ تشویش کی بات یہ ہے کہ حوثیوں نے بحیرہ احمر میں سعودی جہاز رانی کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے، جس سے بحیرہ احمر کے جنوبی سرے پر واقع تنگ آبنائے ’باب المندب‘ سے گزرنا انتہائی خطرناک ہو گیا ہے۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































