BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
عمران خان کے دور میں ایک ارب 11 کروڑ روپے سے بننے والا ’سٹیٹ آف آرٹ‘ ہسپتال چار سال سے بند کیوں ہے؟
کووڈ 19 کی عالمی وبا کے دوران آئیسولیشن ہاسپٹل اینڈ انفیکشیئس ٹریٹمنٹ سینٹر چین کی گرانٹ سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تعمیر کیا گیا تھا جہاں وبائی امراض سے متاثر افراد کو قرنطینہ یا آئسولیشن میں رکھنے، بڑی تعداد میں ویکسینیشن اورعلاج معالجے کی جدید سہولیات فراہم کی گئیں تھیں۔ چار سال سے ویران اور غیر فعال رہنے کے بعد اب حکومت اسے آؤٹ سورس کرنے جا رہی ہے۔
بدنامِ زمانہ جیل جہاں قاتل، گینگسٹرز اور خطرناک قیدی گلوکار بن رہے ہیں
جیل کے نرم قوانین سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے میوزک کے شوقین کچھ قیدیوں نے جیل میں ایک میوزک سٹوڈیو ’جیل ٹائم ریکارڈ‘ بنا لیا ہے، جہاں باصلاحیت قیدیوں کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا موقع مل رہا ہے۔
کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج: محض ایک طلبہ تحریک تھی یا پھر کسی بڑی سیاسی تبدیلی کا پیش خیمہ؟
امتحانی پرچوں کے بار بار لیک ہونے کے خلاف بڑھتے ہوئے غصے کے نتیجے میں وجود میں آنے والی نوجوانوں کی قیادت والی تحریک کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) تیزی سے انڈیا کی حالیہ برسوں کی سب سے بڑی طلبہ تحریکوں میں شمار ہونے لگی ہے۔
لائیو, ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی بدستور نافذ، خلاف ورزی کرنے والے 12 جہازوں کا رُخ موڑا: امریکی فوج
امریکی فوج کی مرکزی کمان سینٹکام کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی بدستور نافذ ہے اور خلاف ورزی کی کوشش کرنے والے 12 تجارتی جہازوں کا راستہ تبدیل کیا گیا۔ سینٹکام کے مطابق دو جہازوں کو ناکارہ بنایا گیا جبکہ مزید دو کی تلاشی لے کر ناکہ بندی پر عمل درآمد یقینی بنایا گیا۔
ایک ماہ، 73 ملین بیرل تیل کی برآمد اور چھ ارب ڈالر: ایران نے پابندیوں کے دباؤ میں کیا حکمتِ عملی اپنائی؟
توانائی کی ترسیلات کی نگرانی کرنے والی کمپنی کیپلر نے بی بی سی فارسی کو بتایا ہے کہ تقریباً ایک ماہ، یعنی جون کے وسط سے جولائی کے وسط تک، ایران کے 73 ملین بیرل تیل کو ’محاصرے کے علاقے‘ سے باہر منتقل کیا گیا، جس کی ممکنہ مالیت تقریباً چھ ارب ڈالر بنتی ہے۔
پرچہ لیک کے خلاف سڑکوں پر نکلنے اور لاٹھی چارج میں زخمی ہونے والے دھرمیندر پردھان جنھیں آج مستعفیٰ ہونا پڑا ہے
سنہ 1997میں اڑیسہ میں سوالیہ پرچہ لیک ہونے کے خلاف سیکریٹریٹ کے سامنے ہونے والے ایک احتجاج کے دوران دھرمیندر پردھان پولیس کے لاٹھی چارج میں زخمی ہوئے تھے۔ یہ احتجاج بھارتیہ جنتا پارٹی کے سٹوڈنٹ وِنگ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) نے جے بی پٹنائک کی حکومت کے خلاف کیا گیا تھا اور دھرمیندر پردھان اس احتجاج کی قیادت کر رہے تھے۔
پاکستان کے ’سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر‘ اور ’اے آئی کلاؤڈ‘ کا افتتاح: ’سکائی 47‘ منصوبہ ہے کیا؟
’سکائی 47‘ کے سی ای او حسن عباس کا کہنا تھا کہ یہ ڈیٹا سینٹر کلاؤڈ کمپیوٹنگ، ڈیٹا ہوسٹنگ اور ڈیجیٹل خدمات کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گا اور یہ حساس قومی اور تجارتی معلومات کے محفوظ تحفظ کا ایک اہم ذریعہ ہے۔
ایک پنسل سے جڑا 100 سال پرانا سوال جس نے چینی شہریوں کو ریاضی کا سب سے بڑا اعزاز دلا دیا
چینی ریاضی دانوں نے ایک صدی سے زیادہ عرصے پرانی گتھی سلجھائی جو اس سے قبل کوئی ریاضی دان حل نہیں کر پایا تھا۔ 35 سالہ وانگ امریکہ اور فرانس میں پڑھاتی ہیں۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی تیسری خاتون ہیں۔
’صدی کی سب سے مہنگی طلاق‘: جنوبی کوریا کے کاروباری ٹائیکون کو سابقہ اہلیہ کو تقریباً 179 ارب روپے ادا کرنے کا حکم
ایس کے گروپ نے 1953 میں ایک ٹیکسٹائل کمپنی کے طور پر آغاز کیا تھا، لیکن جلد ہی مختلف صنعتوں میں پھیل کر جنوبی کوریا کے سب سے بڑے کاروباری گروپس میں شامل ہو گئی۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































